انقرہ + طرابلس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ترکی کی حکومت لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے جنگجو اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی نے طرابلس کی عسکری مدد کے لیے ایئر پُل کھول دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترک حکومت کی طرف سے طرابلس کی قومی وفاق حکومت کو چار جنگی طیارے فوجی سازو سامان کے ساتھ بھیجے گئے ہیں۔
قومی وفاق حکومت نے جمعرات کے روز بتایا کہ “C 130 طرز کے 4 ترک فوجی طیارے مصراتہ ہوائی اڈے پر اترے۔ ان طیاروں میں طرابلس کے لیے عسکری رسد لائی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز ترکی کے 13 طیارے لیبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔
اس سے قبل جمعرات کو، ٹی وی چینلوں کو اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے 3 فوجی کارگو طیارے مغربی لیبیا جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ طرابلس روانہ ہونے والے دو طیارے استنبول سے اور تیسرا کو نیا فضائی اڈے سے روانہ ہوا۔
جمعرات کے روز یہ اطلاعات ملی تھیں کہ ترکی کے دو بحری جہاز سرکک اور حیدر پاشا بھی لیبیا کی طرف روانہ ہوئے ہیں۔ انہیں یونان کے ایک بحری جہاز کی طرف سے روکنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
اطلاعات ہیں کہ دونوں کارگو بحری جہاز سامان لے کر لیبیا کی بندرگاہوں کے قریب پہنچ گئے ہیں۔