گلگت (نمائندہ ڈیلی اردو) پولیس نے گلگت بلتستان میں 2 بھارتی جاسوس گرفتار کر لئے۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کا کہنا تھا کہ دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔
ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کا کہنا ہے کہ گرفتار کے جانے والے دونوں جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے جو کہ پاکستان میں جاسوسی کے غرض سے داخل ہوئے تھے۔
بعد ازاں بھارتی جاسوسوں کو جن کا نام نور محمد وانی اور فیروز احمد لون بتایا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔
گرفتار بھارتی جاسوسوں نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے انڈیا سے آئے تھے اور بتایا کہ انہیں انڈیا والوں نے ڈرا کر پاکستان جاسوسی کیلئے بجھوایا تھا۔
گرفتار ملزمان یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے غرض سے داخل ہوئے تھے۔
بھارتی فوج نے ڈرا دھمکا کر انہیں جاسوسی پر مجبور کیا جاسوسوں کی جانب سے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان جاسوسی کیلئے آئے تھے اور ایسا کرنے کیلئے ان کو مجبور کر کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر والوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ بھارتی فوج ان کے گھر والوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے انہوں نے اقوام متحدہ (یو این) سے اپیل کی ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کمشیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیا جائے۔
ملزمان سے پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر سامان اور مشکوک کاغذات بھی برآمد ہوئے۔