بیجنگ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) چین نے بھارت کے توسیع پسندانہ کوششوں کو ناکام بنادیا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے بات چیت پر آمادہ ہوگیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوئا چنائنگ نے بیجنگ میں برینفنگ کے دوران کہا بھارتی افواج کو لداخ کے اونچائی پر علاقوں سے ہٹادیا۔ فوجی کانڈروں نے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے۔
بھارت نے لداخ میں نو دس مئی کو اونچائی پر فوج بھیج دی تھی تاکہ وہاں سڑکیں بنائی جاسکیں لیکن چینی فوج نے بھارتی فوج کو دھکے دے کر اس علاقے سے ہٹادیا تھا۔