افغانستان: صوبہ غور میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 اہلکار ہلاک

کابل (بیورو رپورٹ) افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کے حملے اور دیگر پر تشدد واقعات میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ غور کے ضلع پاساباند میں طالبان کے ایک گروپ نے افغان سکیورٹی فورسز کی چوکیوں کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

حملے میں کوئی طالبان جنگجو ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

دریں اثنا صوبہ لوگر کے علاقے التیمور میں ایک مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں ایک خاتون اور اسکی 3 بیٹیاں ہلاک جبکہ ایک بیٹا، بیٹی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں