پاکستان کی افغانستان میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مساجد پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں پر دہشت گردی کی کوئی وجہ نہیں ہوسکتی۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کابل میں وزیر اکبرخان اور شیر شاہ سوری مساجد پر حملے کی مذمت کی جن میں معروف عالم دین ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیز اللہ سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت اور افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں