او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

ریاض (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم نے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں شہریوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کی طرف سے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران اور خمیس مشیط کے شہریوں پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے ذریعے حوثی حملے اور صعدہ سے بیلسٹک میزائل حملے قابل مذمت ہیں۔ ان حملوں میں سعودی شہری شیل لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے سعودی عرب کے شہریوں کے خلاف حوثیوں کے “دہشت گردانہ حملوں” کی شدید مذمت کرتے ہوئے حوثی گروپ اور اسے مالی اور فوجی مدد کرنے والوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

العثیمین نے یمن میں عرب اتحادی فوج کے حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کی حمایت کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں