نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ میں عرب گروپ نے آئندہ ستمبر کو ہونے والے جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں قانونی کمیٹی کے وائس چیئرمین کی سیٹ اسرائیل کو دینے کی مخالفت کی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل نمائندے منصور العتیبی نے عرب گروپ کے چیئرمین کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں چھٹی (قانونی) کمیٹی کے چیئرمین اور بیورو کے ممبران کے انتخابات کے حوالے سے 8 جون کو ایک پیغام بھیجا ہے۔
العتیبی نے گذشتہ رات ایک بیان میں مزید کہا کہ کمیٹی کے نائب سربراہان کے انتخاب کے سلسلے میں عرب گروپ نے اگلے اجلاس میں چھٹی کمیٹی کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے اسرائیل کو اس نشست پر بٹھانے کی مخالفت کی ہے۔ اس حوالے سے عرب گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جنرل انتونیو گوٹیرس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب گروپ کو تشویش کہ اسرائیل عالمی ادارے کے فورم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو چھپانے کے لیے استعمال کرے گا۔