کراچی (ڈیلی اردو) ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف حسین صدیقی عرف آصف پاشا کی لاش جمالی پل سمیرا چوک پر جھاڑیوں سے ملی۔ آصف صدیقی سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
کراچی میں قتل و غارت کا نیٹ ورک چلانے والے کی لاش برآمد۔ ایم کیو ایم لندن کے کارندے آصف صدیقی عرف پاشاکی لاش جمالی پل سمیرا چوک جھاڑیوں سے ملی ہے۔
آصف صدیقی سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ مقتول ڈیفنس کلفٹن سیکٹر ایم کیو ایم لندن کا انچارج تھا اور پی ایس پی آفس ناظم آباد حملے میں بھی ملوث تھا۔
سیکیورٹی اداروں کی تحویل میں موجود دہشت گردوں نے انٹروگیشن کے دوران آصف پاشا کا نام بتایا تھا۔