اورکزئی کے علاقے ستوری خیل میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی ایس پی اورکزئی محبوب کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے تحصیل لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں تخریب کاری کے مقصد سے اسلحہ جمع کیا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارودی برآمد کرلیا۔

برامد کئے گئے اسلحے میں گولیاں، دستی بم اور 10 مارٹر گولے شامل ہیں، مارٹر گولے نامعلوم شرپسندوں نے کسی تخریب کاری کے غرض سے چھپائے تھے۔

پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں