افغانستان: قندوز اور جوزجان میں جھڑپوں کے دوران 21 فوجی اہلکار اور 9 طالبان ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کے دو شمالی صوبوں میں بدھ کی علی الصبح فوجی کیمپس پر حملوں میں 21 افغان فوجی اور 9 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان حملوں میں فوج کے 11 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے شمالی صوبے قندوز میں 15 افغان فوجی اس وقت ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوئے جب صوبائی دارالحکومت شہر قندوز سے 15 کلومیٹر شمال میں واقع تلا کا میں ایک شاہراہ پر، جو شہر کو سرحدی قصبہ شیر خان سے ملاتی ہے، جھڑپیں شروع ہوئیں۔

فوج کے 217 پامیر کور کے عبدالقادر نے چینی خبر رساں ادارے شنِہوا کو بتایا کہ دو گھنٹوں کی لڑائی کے بعد طالبان شدت پسندوں کو اس جگہ سے زبردستی پیچھے دھکیلا گیا۔ اس دوران 4 طالبان دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

شمالی جوزجان صوبہ میں 12 فوجی اور 5 طالبان دہشت گرد مارے گئے اور فوج کے 6 اہلکار اور 10 جنگجو اس وقت زخمی ہوگئے جب طالبان نے بالا حصار کے ضلع اقچا میں ایک اہم سٹریٹجک مقام پر واقع ایک آرمی کیمپ پر حملہ کردیا۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ تازہ ترین جھڑپیں ایک ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب طالبان دہشت گرد اور انسداد شدت پسند سرگرمیاں روایتی طور پر موسم بہار اور گرما میں بڑھ جاتی ہیں جس کو افغانستان میں عام طور پر لڑائی کا موسم کہا جاتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں