سندھ: ‏گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گوشت کی دکان میں دھماکے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکا گھوٹا مارکیٹ کے قریب گوشت کی دکان میں ہوا جہاں سے رینجرز اہلکار روزانہ گوشت خریدا کرتے تھے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فرخ لونجر کے مطابق گوشت کی دکان میں دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1273868774677057536?s=19

بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم علاقے کو سرچ کر رہی ہے۔

ایس ایچ گھوٹکی تھانہ طفیل احمد بھٹو کے مطابق ہلاک اہلکاروں میں امتیاز احمد، فیاض احمد اور ایک ریلوے ملازم غلام مصطفی شامل ہیں جبکہ زخمی شہری کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم سندھو دیش روولیشنری آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں