اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ 6604 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائٹ کووڈ 19 کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 153 اموات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 171666 ہو گئی ہے جن میں پنجاب میں 64216، سندھ میں 65163، خیبر پختونخوا میں 20790، بلوچستان میں 9162، گلگت بلتستان میں 1253، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 803 جبکہ اسلام آباد میں 102749 متاثرین شامل ہیں۔
سب سے زیادہ 1347 اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جبکہ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 63504 ہے۔