اسلام آباد (ش ح ط) پاک فوج کے بریگیڈیئر حسن افضل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تعینات پاکستان کے اہم ترین خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلیجنس ایجنسی یعنی آئی ایس آئی کا صوبائی سربراہ بریگیڈیئر حسن افضل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔
بریگیڈیئر حسن کو تشویشناک حالت میں گزشتہ ہفتے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں ہی تعینات میجر فہیم بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔
اس سے قبل 10 مئی کو پاک فوج کے میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہوئے جوکہ بعدازاں زندگی کی بازی ہار گئے۔