کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی تحقیقاتی یونٹ نے پیر آباد میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے مبینہ 2 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان مدثر امیر اور منہاج شاہد قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے رکن ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر امیر ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی کا بھائی ہے۔ ملزم پولیس اہلکار شفیق سمیت 6 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔
حکام کے مطابق ملزم منہاج شاہد پاک کالونی سیکٹر انچارج کاقریبی ساتھی تھا۔ ملزمان نے پولیس، رینجرز کی ریکی کے ٹاسک پر تھے۔ ملزمان نے سیکٹر آفس سے نزدیک ہوٹل بھی کھولا ہوا تھا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کی ریکی پر ٹارگٹ کلنگ ٹیم مخالف پارٹی کے متعدد لوگوں کو قتل کر چکے ہیں۔