کراچی (ڈیلی اردو) جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اور دیو بند کے جید عالم دین مفتی نعیم انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصہ پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔
مفتی نعیم کے صاحبزادے مفتی نعیم نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے ان کی طبیعت خراب تھی۔
ترجمان جامعہ بنوریہ کے مطابق مفتی نعیم کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ مفتی نعیم کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مفتی نعیم کی نماز جنازہ و تدفین کا اعلان جامعہ بنوریہ کی کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔
مفتی نعیم دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور سائٹ ایریا میں واقعے جامعہ بنوریہ کے مہتمم تھے۔