لندن (ڈیلی اردو) جنوب مشرقی لندن کی کاؤنٹی برک شائر کے علاقے ریڈنگ کے ایک پارک میں چاقو کے ذریعے کیے جانے والے حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فوربری گارڈنز میں چاقو زنی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کا شہری ہے۔
واقعے کے بعد ایئر ایمبولینسوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔
Breaking: At least 3 dead, 2 injured, after a ‘random’ stabbing in the Forbury Gardens area of Reading, UK. A black lives matter protest took place at the site earlier today, but ended before the incident. A video shows medical helicopters at the scene. pic.twitter.com/n4FVUhpagC
— PM Breaking News (@PMBreakingNews) June 20, 2020
چاقو زنی کی وجہ اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ لیبر لیڈر کئیر اسٹارمر نے انتہائی تشویش ظاہر کی ہے۔