کوہاٹ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار ہلاک
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (ٹی ڈی ڈی) کے کانسٹیبل وزیر خان قبائلی ضلع کرم میں ڈیوٹی کر رہے تھے اور اپنے آبائی گاؤں نوے کلے سے کوہاٹ کے ہنگو روڈ کی جانب جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
ان کی نماز جنازہ کوہاٹ میں فرید حسین بنگش پولیس لائنز میں ادا کردی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن طیب حفیظ چیمہ، ضلعی پولیس افسر منصور امان، ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰنم سی ٹی ڈی حکام اور دیگر عمائدین و پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اور دیگر حکام نے اہلکار کو سلامی پیش کی اور اس کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔