واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے جدید ترین ایف تھرٹی فائیو اے جنگی طیارے سے ایٹم بم فرضی طورپر گرانے کی تصاویر جاری کردی گئیں۔
روسی میڈیا کے مطابق ایف تھرٹی فائیو اے لائٹننگ ٹو اسٹیلتھ طیارے نے مشق کے دوران تھرمو نیوکلیئر گریویٹی بم گرایا۔
Here Are The First Photos Of The F-35A Jets Dropping Inert B61-12 Nuclear Bombs During DCA Tests: https://t.co/qamUPOX0lr pic.twitter.com/sxsXDEbpIu
— The Aviationist (@TheAviationist) June 22, 2020
یہ پرواز کیلی فورنیا کے ایڈورڈز ایئر فورس بیس کے اوپر سے گئی۔ اس پچاس کلو ٹن وزنی بم کو جہاز کے اندرونی حصے میں بھی رکھا جاسکتا ہے تاکہ اس کی اسٹیلتھ صلاحیت بھی پوری طرح برقرار رہے۔ اگلے مرحلے میں یہ مختلف وزن کے ایٹم بم گرانے کا تجربہ کرے گا۔