اسلام آباد (ش ح ط) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ کارروائی پنجاب کے ضلع ڈی جی خان میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر دراہمہ کے نواحی علاقے میں کی گئی۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت قیصر عباس کے نام سے ہوئی، دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
دہشت گرد ریڈ بک کا اشتہاری اور حساس اداروں کو مطلوب تھا، گرفتار دہشتگرد کے قبضہ سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ، پستول اور گولیاں برآمد کیا ہے۔