اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 148 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ ایک روز کے دوران ہلاکتوں کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 39 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں ایک لاکھ 92 ہزار 959 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 81 ہزار 307 صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے شکار تین ہزار تین افراد کی ہلاکت تشویش ناک بھی ہے۔