کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 2 فوجی افسران اور 15 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق صوبہ بغلان کے علاقہ بندئع غوری میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر اچانک دھاوا بول دیا۔
افغان سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی اور دونوں فریقین کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں دو فوجی افسران اور 10 طالبان ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
صوبہ فراح کے ضلع خاش روڈ میں بھی جھڑپ کے دوران 5 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے طالبان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔