کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے انتہائی مطلوب 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق شہر قائد کراچی میں رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کی جس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے انتہائی مطلوب 3 گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزموں میں وسیع اللہ، فضل اور رضوان شامل ہیں جن سے مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔