یورپی یونین کا امریکا، برازیل اور روسی شہریوں پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

برسلز (ڈیلی اردو) یورپی یونین ممالک کے درمیان ان محفوظ ممالک کی حتمی فہرست پر اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا جن کے شہریوں کے لیے جولائی سے سرحدیں کھولی جا رہی ہیں۔ امریکہ، برازیل اور روس کے شہریوں پر پابندی برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یورپی سفارت کاروں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اس پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ان تین ممالک میں وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ تمام 27 یورپی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی، جس میں آئندہ بدھ سے یورپ سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کی شرط کے بغیر اجازت دینے سے متعلق طریقہ کار پر غور کیا۔ اس ملاقات کے بعد عارضی طور پر 18 ممالک کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس فہرست میں امریکہ، روس اور برازیل شامل نہیں ہیں۔

یورپی ممالک کے نے ابھی اس فہرست کی حتمی منظوری دینی ہے۔

چین کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت ہوگی مگر ان پر وہی شرائط لاگوں ہوں گی جو سلوک یورپی شہریوں سے بیجنگ میں روا رکھا جاتا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں