پشاور میں کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات پر پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد ہر قسم کے بم و بارودی مواد بنانے کے ماہر اور پولیس پر حملوں سمیت تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے دو عدد دستی بم، دو عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں