ابوجا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مغربی افریقی ملک نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست برونو میں فوج کے فضائی حملے میں بوکوحرام کے درجنوں عسکریت پسند مارے گئے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیرین فوج کے ترجمان جان ایننشے نے بتایا کہ فوج نے ریاست برونو کے مقام ورشیل میں بوکوحرام کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی، فضائی حملے کے نتیجے میں درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور کیمپ تباہ ہو گیا، حملے میں نائیجرین فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ 2009 ءسے شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔