میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں منشیات سے بحالی کے مرکز پر مسلح افراد کے حملہ میں 24 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس چیف پیڈرو کورٹس کے مطابق کے میکسیکو کے وسطی شہر گوانا جوٹو شہر کے علاقہ ایراپوٹو میں واقع نوجوانوں کی منشیات سے بحالی کے ایک مرکز میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مرکز میں موجود 24 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک اور اور 7 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔