اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ/ لشکر طیبہ مکران ڈویژنل کے امیر مولانا مفتی مجیب الرحمن ضامرانی سمیت اور انکا ڈرائیور ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مولانا مجیب کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ مشہور کشتی مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار کو نشانہ بنایا، مسلح افراد نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت 45 سالہ مولانا مفتی مجیب الرحمن ضامرانی اور 25 سالہ انس عامر کے ناموں سے کی گئی ہے۔ زخمی خاتون کلثوم مولانا مفتی مجیب الرحمن کی بیوی بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ زخمی خاتون کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق کار میں سوار افراد سے ملزمان نے لوٹ مار نہیں کی شبہ ہے واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتولین کا تعلق بلوچستان کے علاقے مکران سے تھا۔
مجیب الرحمن کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ حب میں مدرسہ چلاتا تھا۔