باجوڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

ٹی ٹی پی ترجمان محمد عمر خراسانی کے مطابق گزشتہ روز جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب باجوڑ کے سرحدی علاقے میں ان کے ساتھیوں پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے چھاپہ مارا گیا جس میں ان کے دو ساتھی مارے گئے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خُراسانی نے اس جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے کئی اہلکاروں کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہلاک ہونے والے میں ٹی ٹی پی کے اسحاق عرف اسداللہ کا تعلق سوات اور بونیر کے سرحدی علاقے ایلم سے تھا، جبکہ عبداللہ کا تعلق سوات کے علاقے شکردرہ سے بتایا جارہا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں