اسلام آباد (مانئیرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف ملت تشیعہ کے احتجاج کی کال کے خلاف حکومت کا ملک بھر اہل تشیع کے سرکردہ افراد اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی گرفتاری کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اہل تشیع کمیونٹی نے سعودی ولی عہد بن سلمان کی پاکستان آمد کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھر مہم جاری ہے۔ جس پر حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکردہ شیعہ افراد اور سوشل میڈیا پر سرگرم افراد کی فوری گرفتاری کے لئے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے گرفتاریوں کا عمل شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی میں سولجر بازار میں وحدت ہاؤس پر چھاپہ ماکر 3 افراد گرفتار کیا گیا جبکہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل صدر اور نائب صدر کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح راولپنڈی میں آئی ایس او پنڈی ڈویژنل صدر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی مگر پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرناپڑا۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن جاری ہے اور رات کو اس آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی اور بھرپور گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی ولی عہد کی آمد پر کسی قسم کا احتجاج کو ناکام بنانے کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے دورے کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، کراچی سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے درجنوں اکاوٹنس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے