شیخوپورہ (ڈیلی اردو) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں سکھ یاتریوں کی ویگن آگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ’شاہ حسین ایکسپریس‘ٹرین حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر ہوا ہے۔
#BREAKING At least 19 #Sikh Yatrees were died and dozens more injured when a passenger train rammed into a bus near #Farooqabad #Pakistan #Punjab incident took place in #Sheikhupura District,Sikh pilgrims were returning to Gurdwara sacha sauda after performing religious rituals pic.twitter.com/UQzDfLpodf
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) July 3, 2020
ڈسٹرک انچارج ریسکیو 1122 کے ڈسٹرک انچارج رانا اعجاز نے حادثے میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جبکہ 27 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ہلاک والوں میں 10 افراد کا تعلق پشاور کے علاقے جوگن شاہ سے ہے۔ جوگن شاہ میں زیادہ تر سکھ کمیونٹی کے افراد رہتے ہیں۔
اس ضمن میں ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) غازی صلاح الدین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوتا ہے کہ وقوعہ کے وقت پھاٹک بند تھا لیکن ڈرائیور نے کچھ دیر رکنے کے بعد جلد بازی کرتے ہوئے کچھ پیچے جا کر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ رونما ہوا اور حادثے میں ڈرائیور بھی زندہ نہیں بچ سکا۔
وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔