اسلام آباد (ڈیلی اردو) لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن نے 30 جون 2020 تک 4593 کیسز نمٹا دیئے ۔ لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں یہ نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ل۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری فرید احمد خان کی جانب سے جاری کی گئی ل۔
رپورٹ کے مطابق جون 2020 کے دوران 12 نئے کیس لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے۔ جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 6686 ہو گئی جو کہ 30 مئی 2020 تک 6674 تھی۔
لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن کے صدر جسٹس جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی کمیشن نے 30 جون 2020 تک 4593 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2093 ہے۔
لاپتہ افراد کے لئے قائم قومی کمیشن میں سماعتیں وفاقی حکومت متعلقہ صوبائی حکومتوں کی لاک ڈائون کے حوالے سے پالیسی کے جائزہ کے بعد قانون کے مطابق کی جائیں گی تاکہ کرونا سے بچائو کے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 30 جون 2020 ء تک 4593 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفاظت گھرون کو واپسی یقینی بنانے پر قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معزز ممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف ذاتی طور پر سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں۔
ترجمان کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اور نہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں بلکہ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔