کولمبو (ڈیلی اردو) سری لنکا میں پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے مغربی صوبے میں دو ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ اس علاقے میں دارالحکومت کولمبو بھی شامل ہے۔
یہ اہلکار یقینی بنائیں گے کہ عوامی مقامات پر لوگ ماسک پہنیں۔
ان میں سے کچھ اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس رہیں گے۔ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے خود ساختہ قرنطینہ میں بھیجا جا سکے گا۔
سری لنکا نے سخت ملک گیر لاک ڈاؤن کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکا ہے۔ یہاں کووڈ 19 کے دو ہزار سے زیادہ مصدقہ متاثرین اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔