کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے نواح میں نجی کوئلہ کمپنی کی کان سے چار مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نجی کوئلہ کمپنی کی کان پر فائرنگ کی اور ساتھ میں گاڑی اور انجن کو بھی آگ لگا دی۔
#Exclusive, unknown armed assailants (most probably #separatist group) have abducted #four colliers from a local #coalmine located in #Harnai town of #Balochistan, the assailants later released one of colliers & also set on fire ???? ???? vehicle & machinery of private coal company.
— ???????? (@Info_Balochistn) July 5, 2020
مسلح افراد نے بعد میں ایک مزدور کو چھوڑ دیا جب کہ باقی مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے اغوا کاروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ 21 اگست 2015 میں علیحدگی پسند گروپ (بی ایل اے) بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت کے قریب ضلع کیچ میں 20 مزدوروں کو قتل اور تین کو زخمی کر دیا تھا۔