بھارتی فوج کی بٹل سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، 22 سالہ پاکستانی نوجوان زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی لائن کنٹرول لائن (ایل او سی) کے لائن بٹل سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے 22 سالہ پاکستانی نوجوان زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے لائن بٹل سیکٹر میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 22 سالہ پاکستانی شہری شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے قریبی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں