12

باجوڑ میں مسلم لیگی کارکن قتل، ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مسلم لیگ ن کے مقامی کارکن فضل منان کو قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے ڈانڈوکئی میں فضل منان ولد حاجی فضل وہاب کو نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

ترجمان محمد خراسانی نے دعوی کیا ہے کہ فضل منان کئی سالوں سے ٹی ٹی پی کو مطلوب تھا۔ مذکورہ شخص نے پاکستانی فوج کیلئے کئی مجاہدین کی جاسوسیاں کیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں