مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) اسرائیل کے غربِ اردن کو ہڑپ کرنے کے گھناونے منصوبے کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہبرون میں اسرائیلی فورسز نے پرامن احتجاج کرنے والے والوں پر گولیاں چلا دیں جس سے متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔
غزہ میں بڑی ریلی نکالی گئی جس میں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، شرکا نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔