او آئی سی کا تمام افغان دھڑوں پر ضبط وتحمل کامظاہرہ کرنے پر زور

دوبئی (ڈیلی اردو) اسلامی تعاون تنظیم نے تمام افغان دھڑوں پرزور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں مستقل جنگ بندی کے حصول کے لئے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثمین نے قیام امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی اپیل کی۔

انہوں نے تمام افغانوں پرزور دیا کہ ملک میں پائیدار امن و مصالحت کے حصول کی کوششیں دوگنا کی جائیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں