سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی رائل کورٹ کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبدالعزیز دار فانی سے کوچ کرگئے۔ وہ بیرون ملک میں مقیم تھے۔

شہزادے کے انتقال سے متعلق شاہی خاندان کی جانب سے کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہزادہ بندار بن سعد بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں