کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہے، افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے۔
غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ضیاء اللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چمن کا راستہ استعمال کرکے پاکستان آتے تھے، پاک افغان چمن سرحد پر اب پہلے جیسی آمد و رفت ممکن نہیں، آمد و رفت کے ضوابط پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرحد کی بندش کے نتیجے میں متاثر اور بے روزگار ہونے والوں کو بھی سہولیات دیں گے۔