کیپ ٹاؤن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) عیسائیت کے مختلف فرقوں کے درمیان قیادت کے تنازع نے جنوبی افریقہ کے گرجا گھر کو میدان جنگ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلحہ سے لیس 30 حملہ آوروں نے رات گئے زوربیکوم کے گرجا گھر پر دھاوا بول دیا۔ چرچ کے باہر گولیاں برسا دیں، چرچ میں موجود 200 افراد کو یرغمال بنا لیا اور فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ وحشیانہ خونریزی میں ایک گاڑی میں 4 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
Five people have been killed and six hospitalized after gunmen took hostages at a church in South Africa, police said. https://t.co/LKB5GTDl6e
— CNN International (@cnni) July 11, 2020
نیشنل ڈیفنس فورس کے خصوصی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد پولیس نے یرغمال بنائے گئے افراد کو حملہ آوروں کے چنگل سے چھڑا لیا۔
Five people have been killed as South Africa Police respond to a "hostage situation and shooting" at a church in Johannesburg. https://t.co/calJnVMgDJ
— The Standard (@EveningStandard) July 11, 2020
درجنوں حملہ آوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔