بلوچستان: پنجگور میں فائرنگ، مولوی ارشاد اللہ ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پنجگور صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے احسن المدارس کے مہتمم مولوی ارشاد اللہ ہلاک اور انکے ہمراہ عبدالکریم شدید زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ارشاد اللہ احسن المدارس کے دفتر میں بیٹھا ہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ان قریب بیٹھے ہوئے عبدالکریم شدید زخمی ہوئے، دونوں کو پولیس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا۔ جبکہ عبدالکریم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جہنیں بعدازاں وعبدالکریم کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا۔ مقتول ارشاد اللہ اور عبدالکریم دونوں ہم زلف بتائے بتائے جاتے ہیں۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاررروائی شروع کردی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں