امریکی بحری جہاز میں دھماکا، 21 زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) ریاست کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔ ہلاکتوں کا خدشہ

مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز ’سان ڈیاگو‘ کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجوکہ معمولی زخمی ہیں۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں