سعودی عرب کا ‘حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ’ ناکام بنانے کا دعویٰ

ریاض (ڈیلی اردو) یمن حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہےکہ اتحادی فوج نے سعودی عرب کی ڈیفنس فورس کے ساتھ مل کر سعودی عرب پر حملے کیلئے بھیجے دو بیلسٹک میزائل اور چھ بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔

https://twitter.com/ahmed/status/1282588207360638985?s=19

ترجمان نے بتایا کہ صنعا پر قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے دانستہ طورپر بیلسٹک میزائلوں اور چھ ٖڈرون طیاروں سے سعودی عرب میں شہری آبادی اور شہری املاک کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی تھی۔ تاہم اتحادی فوج نے بر وقت جوابی کارروائی کر کے میزائل اور ڈرون طیارے فضا ہی میں تباہ کر دیئے۔

کرنل المالکی نے بتایا کہ حوثی دہشت گرد حوثی ملیشیا بیلسٹک میزائل اور ڈرون استعمال کر کے یمن کے شہریوں اور ہمسایہ ممالک میں سولین کو نشانہ بنا کر عداوت کو بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے یہ پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل بھی حوثی ملیشیا متعدد بار اس نوعیت کی کارروائیاں کرکے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نقصان پہنچا چکی ہے۔ حوثیوں کے سعودی عرب پر بیشتر حملے اتحادی فوج نے ناکام بنا دیئے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں