کراچی میں دہشتگرد حملے میں زخمی پولیس کانسٹیبل اصغر علی ہسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ صبح موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل اصغر علی ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں گذشتہ روز ڈیوٹی پر جاتے ہوئے اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل اصغر شدید زخمی ہوا تھا، حملے کے بعد دہشت گرد زخمی اصغر علی کا پستول بھی چھین کر لے گئے تھے۔

پولیس ترجمان کے زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے بہترین طبی امداد دی گئی تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  ہیڈ کانسٹیبل اصغر نے آج دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا، اصغر علی تھانہ زمان ٹاؤن میں تعینات تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں