افغانستان: قندوز میں افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپ، 13 اہلکار اور 15 دہشت گرد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے قندوز میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپ میں 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ 15 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے۔

افغان خبر رساں ایجنسی پزواک کے مطابق صوبائی کونسل کے نائب محفوظ اللہ امیری نے بتایا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے قندوز شہر سے باہر قازق اور شنواری کے علاقوں میں صبح سویرے سکیورٹی چوکیوں پر شدید لڑائی شروع کردی۔ فریقین کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوج اور پولیس سمیت 13 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 9 پولیس اہلکار جبکہ 4 فوجی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک درجن سے زیادہ طالبان بھی مارے گئے ہیں ، صوبائی حکومت کے ترجمان عصمت اللہ مرادی نے بھی تصدیق کرتے ہوے کہا کہ جھڑپ میں 15 سے زائد طالبان دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز سکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے صوبے میں دہشت گردوں کا پیچھا جاری رکھے گی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں