مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز دوپہر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے ناظم عدنان غیث کو سلوان ضلع میں انکے گھر سے گرفتار کر لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے چئیرمین غیث کے گھر پر ہلہ بولا اور توڑ پھوڑ کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔
چئیرمین غیث کو اس سے پہلے کئی مرتبہ تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
اسی دوران، پولیس افسران ضلع سلوان کے علاقے راس العا مود کی گلیوں میں پھیل گئے اور حفاظتی ماسک نہ پہنے پر مقامی باشندوں کے خلاف جرمانے جاری کیے۔