بلوچستان: تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم ہلاک اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سرچ آپریشن جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے میں پیش آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں