14

پاکستان نے پانڈو سیکٹر میں بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون مار گرایا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی سے ملحقہ پانڈو سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 200 میٹر تک اندر آگیا تھا جس پر اسے گرادیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق رواں سال یہ بھارت کا دسواں جاسوس ڈرون ہے جسے پاک فوج نے گرایا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں