13

خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دیر لوئر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

ڈی پی او دیر لوئر میاں نصیب جان کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ افسوسناک واقعے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں