کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر نامعلوم افراد نے دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور دیگر دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بروری کے علاقے مائیکرو میں نامعلوم افراد نے ایک دکان میں دستی بم پھینک دیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ طبی امداد کے دوران ایک بچہ مدثر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ شدید زخمی 6 افراد کو سول اسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا۔
#Exclusive at one child was killed and six people were injured in a hande grenade attack near #SBK Women University at #Brewery Road area of provincial capital #Quetta #Balochistan @leokhanasim @alishahjourno
— ???????? (@Info_Balochistn) August 12, 2020
واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔